ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا پروزیراعظم ایکشن میں ہنگامی اجلاس کے دوران مودی بچوں کی ویکسی نیشن پر پریشان

کورونا پروزیراعظم ایکشن میں ہنگامی اجلاس کے دوران مودی بچوں کی ویکسی نیشن پر پریشان

Mon, 10 Jan 2022 11:40:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا کی تیسری لہر تباہی مچا رہی ہے- تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ہنگامی میٹنگ کی- ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی اس میٹنگ میں پی ایم مودی نے بچوں کی ویکسین مہم کو تیز کرنے کو کہا- مودی نے ہدایت دی کہ جن ریاستوں میں کورونا کے زیادہ کیس آرہے ہیں، ان ریاستوں کو تکنیکی مدد فراہم کی جائے-پی ایم مودی نے ضلعی سطح پر صحت کے مناسب ڈھانچے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا- انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ریاستوں کے ساتھ تال میل برقرار رکھیں - مودی نے ریاستوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ بلانے کو کہا- انہوں نے کورونا کے معاملات کے انتظام کے ساتھ غیر کووڈ ہیلتھ سروس کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا-وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر صحت من سکھ مانڈویہ، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، ہوم سکریٹری اجے بھلا، ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن، آئی سی ایم آر کے ڈی جی سمیت کئی عہدیداروں نے جائزہ میٹنگ میں شرکت کی-


Share: